آپ نے راجا خرم کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہے اس لئے کیس نہ سنیں ، ملزم کے وکیل کی جسٹس محسن اختر کیانی سے درخواست
اسلام آباد: کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر مبینہ طور پر ایڈیشنل سیشن جج اور ان کی اہلیہ کے تشدد کے مقدمے نے نیا موڑ لے لیا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم کے اعتراض پر مقدمہ سننے سے معذرت کر لی۔ طیبہ تشدد کیس میں رکاوٹ ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت سے معذرت کر لی ۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ ملزم ایڈیشنل سیشن جج کے وکیل نے جسٹس محسن اختر کیانی سےکہا کہ انہوں نے راجا خرم کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہے ، اس لئے یہ کیس نہ سنیں ۔ جسٹس کیانی نے ریمارکس دیئے کہ انہوں نے ملزم راجہ خرم کو انکوائری میں قصور وار قرار دیا ، ملزم کے اعتراض کے بعد وہ اس کیس کو نہیں سن سکتے ۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے معاملہ چیف جسٹس کو واپس بھجوادیا۔ فاضل جج پر اعتراض ملزم راجا خرم نے درخواست میں اٹھایا تھا۔