کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے سرے سے چلے گا ،عدالت نے خود ٹرائل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔
Tayyaba torture case: Islamabad High Court’s decision to the trial by himself
عدالت نے عاصمہ جہانگیر کی ٹرائل ہائی کورٹ میں چلانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔
اس حوالے سے ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 17مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا،جس میں مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سرے سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیشن کورٹ نے ملزمان ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کا بچی کے ساتھ پہلا راضی نامہ مسترد ہونے کے بعد دوسرا راضی نامہ قبول کرلیا تھا۔