طیبہ تشددکیس کی سماعت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا خرم علی اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
Tayyaba torture case: Khurram Ali and Maheen Zafar interim bail extended
طیبہ تشدد کیس کی سماعت آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف محمود کی عدالت میںہوئی ۔ کیس کے اہم ملزم راجا خرم علی عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود کی طرف سے سوال کیا گیا کہ طیبہ کوعدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ ملزم کےوکیل کا کہنا ہے کہ طیبہ ابھی ریاست کی تحویل میں ہے،ابھی تک سپریم کورٹ نے بچی کی کسٹڈی نہیں دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر والدین اور طیبہ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔