اسلام آباد: کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں پولیس نے بچی کی پھوپھی کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔
Tayyaba tortured case: police detained baby paternal aunt
یس نیوزکے مطابق کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس پرسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے بعد پولیس طیبہ اور اس کے والدین کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی ہے جب کہ پولیس نے طیبہ کی پھوپھی پٹھانی بی بی کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، پٹھانی بی بی اور دیگر افراد ہی طیبہ کو عدالت سے لے کر گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیبہ کی بازیابی کے لئے پولیس مختلف ذرائع سے تلاشی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے۔