اسلام آباد: طیبہ تشدد کیس میں نامزد ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کے غنڈوں نے نجی چینل کے صحافی پر حمہ کر کے ان سے موبائل فون چھین لیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
Tayyaba tourture case: Additional Sessions Judge goons attacked a reporter of the private channel
طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے بعد جب ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان کی اہلیہ ماہین طفر اپنے بھائی کے ساتھ عدالت سے ہاہر نکلیں تو میڈیا نمائندوں نے ان سے سوال پوچھنے کی کوشش کی جس پر ماہین کے بھائی وقاص ظفر غصے میں آ گئے اور نجی چینل کے رپورٹر عمر جاوید سے موبائل فون چھین لیا اور پھر موبائل ایڈیشنل سیشن کے بھائی کے حوالے کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج کے حامیوں کی جانب سے بدتمیزی پر صحافیوں کی جانب سے کہا گیا کہ کسی بھی ایونٹ کو کور کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے لہذا آپ موبائل واپس کردیں لیکن موبائل واپس نہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ڈیوٹی میں موجود پولیس افسر کو جب معاملے سے آگاہ کیا گیا تو پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر محسن نامی شخص کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی جب تشدد کا نشانہ بننے والی بچی طیبہ کو ایف ایٹ کچہری میں اس کے والد کے حوالے کرنے کے لئے لایا گیا تو اس روز بھی وکلاء اور ایڈیشنل سیشن جج کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی کی تھی ۔