لالہ موسیٰ(منشاء بٹ)TCS آفس ریلوے روڈ لالہ موسیٰ پر رات 10.30 بجے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی،جس کے نتیجے میں قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،آگ لگنے کر دوران بلدیہ آفس میں فائر برکیڈ کو مسلسل فون کیا گیا مگر کسی نے فون اٹینڈ نہیں کیا ، جوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ،تھانہ سٹی کے اہلکاروں خصوصاً اے ایس آئی ملک اشرف ساتھیوں سمیت پانی سے آگ بجھاتے رہے، عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ TCSآفس بہت بڑے اور گنجان آباد پلازہ میں واقع ہے اگر آگ پر قابو نہ پایا جاتا تو نقصان کا ندازہ لگانا مشکل ہے ، کیونکہ پلازہ میں رہائشی فلیٹ ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نے بلدیہ لالہ موسیٰ کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے