چارسدہ..دہشت گردوںنے تعلیم کے متوالوں سے ایک اور استاد چھین لیا ،حملے میں شہید ہونے والےباچا خان یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے ڈاکٹرحامد حسین نے 9دن پہلے ہی اپنے 3سال کے بیٹے کی سالگرہ منائی تھی۔
شہید ہونے والے ڈاکٹرحامد حسین باچا خان یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات تھے ۔ڈاکٹرحامد حسین کی عمر35 برس تھی اور انہوں نے 9 دن پہلے اپنے 3سالہ بیٹے کی سالگرہ منائی تھی۔مستقبل کے معماروں کا ایک اور رہبر چارسدہ حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بن گیا،صوابی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حامد حسین 2012ءمیں پشاور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے۔نہوں نے برسٹل یونیورسٹی برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی،ان کی عمر35 برس تھی ۔ڈاکٹرحامد حسین نے 9دن پہلے ہی اپنے 3سال کے بیٹے کی سالگرہ منائی تھی۔