counter easy hit

تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

Teachers protest

Teachers protest

روز بروز تعلیم کا عمل پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے ، سکولوں کی نجکاری کا سلسلہ فوری بند کیا جائے :اساتذہ کا مطالبہ
لاہور (یس اُردو) تعلیم کی فروخت بند کی جائے ، لاہور میں اساتذہ کا تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف مال روڈ پر دھرنا جاری ہے ۔ مظاہرین نے رات سڑک پر گزار دی ، کوئی حکومتی نمائندہ بات چیت کرنے نہ آیا ۔ مسقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت کرنے والے اساتذہ سڑکوں پر آ گئے ، مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے ہفتے کی صبح سے شروع ہونے والا دھرنا ابھی تک جاری ہے ۔ دھرنا دینے والے مظاہرین اساتذہ کا کہنا ہے کہ روز بروز تعلیم کا عمل پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے ۔ سکولوں کی نجکاری کے عمل کو فوری بند کیا جائے ۔ دھرنے میں خواتین اساتذہ بھی اپنے حق کے لئے پرعزم نظر آئیں ۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث نوبیاہتا دلہا دلہن کی گاڑی بھی ٹریفک میں پھنس گئی ۔ صبح سے رات گئے تک اساتذہ گرمی سے بے حال نعرے لگاتے رہے تاہم کسی بھی حکومتی رکن نے ان سے مذاکرات کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔ صوبے بھر کے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آ گئے ، کہتے ہیں تعلیم کی فروخت بند کی جائے ، سکولوں کا نجکاری عمل فوری بند نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے ۔ احتجاج سے ٹریفک جام ، دلہا دلہن کی گاڑی بھی ٹریفک میں پھنس گئی ۔