نوشہرہ….نوشہرہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر ون کینٹ کی عمارت سیل کئے جانے کے بعد اساتذہ نے احتجاجاً سڑک پر کلاسیں لگادیں۔
گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر ون کینٹ نوشہرہ کی عمارت کو مخدوش قرار دے کر سیل کردیا گیا تھا جس کے خلاف اساتذہ نے احتجاجااسکول کے سامنے سڑک پر کلاس لگا کر بچوں کی پڑھائی شروع کردی۔ٹیچر سلیم الدین کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ سے محکمہ حکم امتناعی کے باوجود اسکول سیل کرنا قانون کے خلاف ہے۔ ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت مخدوش ہے اس لئے سیل کی گئی ۔ عدالت میں کنٹونمنٹ انتظامیہ خود پیش ہوگی ،اور عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔