لاہور (یس ڈیسک) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنے مضامین میں دسترس رکھنے کے ساتھ ساتھ درست اور غیر جانبدار تاریخ کا مطالعہ ضرور کریں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ دنیا میں جو ہو رہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے۔
وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسرز سے خطاب کر رہے تھے۔