پشاور……اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے باعث خیبر ایجنسی کے تمام سرکاری ا سکولز آج دوسرے روز بھی بند ہے۔
خیبر ایجنسی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا گیارہ دن کلاسز سے بائیکاٹ کے بعد گزشتہ دو دنوں سے تمام سرکاری اسکولوں کو بند کردیا ہے۔ فاٹا کے دیگر اساتذہ کی طرح اپنے مطالبات کے حق میں پانچ دنون سے اسلام آباد میں دھرنا دیا ہے۔اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ انہیں بھی بندوبستی علاقوں کی طرح پروموشن اور اپ گریڈیشن دیا جائے۔ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں اسکولوں کے ہزاروں طلباء کی تعلیم کا سلسلہ متا ثر ہواہے۔