ننکانہ صاحب( عبدالغفار چوہدری) اساتذہ کو ایک بار پھر پریشانی کا سامنا گھر گھر جا کر انرولمنٹ فارم پر کرنے کے لیے ڈیوٹیاں لگا دی گئیں موسم کی خرابی کے باوجودتدریسی اوقات کے بعدچار رو زمیں کام مکمل کرنے کی ہدایات جبکہ اٹھارہ مارچ سے ای ایس ٹی اساتذہ کو ٹریننگ کے لیے بھی طلب کر لیا گیا پنجاب ٹیچر یونین رجسٹرڑ کے مرکزی نائب صدر چوہدری وقار ندیم نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انرولمنٹ کے لیے سولہ سال تک کے بچوں کا اندراج کرنے کے لیے ماہ مارچ میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا نا سراسر نا انصافی ہے جبکہ اس ماہ میں اساتذہ میں سکولوں میں امتحانات اور رزلٹ کا کام بھی مکمل کرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کو فوتگی پر بھی چھٹی کی اجازت نہیں دیتا اور دوسری طرف سال کے آخری ایام میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی ٹریننگ موسم گرما کی تعطیلات میں کی جائے اور ضلع ننکانہ کے اساتذہ کو بھی فوری طور پر پے پیکج دیا جائے