وزیراعظم خاقان عباسی کہتے ہیں کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ نہیں ہوتی، کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں ہے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا مؤقف درست ہے، اس کا اثر ہوگا۔وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان کےبارےمیں امریکی پالیسی تبدیل ہو رہی ہے ؟انہوں نے جواب میں کہا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا ،امریکا نےاپنےموقف کااظہارکیاہم نےبھی اپنے مؤقف کااظہارکردیاہے