تیز رفتار ٹیکنالوجی نے بنا چھتری کے بارش کے موسم میں باہر نکلنے کی مشکل آسان کر دی، ڈرون چھتری لیں اور بارش میں مزے سے گھومیں اور بنا بھیگے اپنی وڈیو بھی بنائیں۔
فینٹم فور ایمبریلا ڈرون جی پی ایس سسٹم کے ذریعے چلتا ہے، چھتری ڈرون کا مالک جہاں جہاں جائے گا، یہ چھتری والا ڈرون اس کے ساتھ چلتا جائے گا اور اسے بارش میں بھیگنے سے بچائے گا۔ایمبریلا ڈرون کی رفتار چوالیس رین, میل فی گھنٹا تک ہوسکتی ہے، یہ ڈرون چھتری ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، اس کی قیمت ایک ہزار تین سو پاؤنڈ یعنی تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار روپے ہے۔