counter easy hit

ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا معاملہ، فرانس کا پاکستان کو آبدوزیں دینے سے انکار

Submarines

Submarines

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے اجلاس میں یمن بحران کے حوالے سے پہلی بار فوج کا موقف پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فوج بھیجنے سے متعلق کسی بھی حکومتی پالیسی یا فیصلے پر عمل کیا جائے گا تاہم کمیٹی ارکان کے درمیان فوج کو سعودی عرب بھیجنے کے معاملے پر اختلاف رائے سامنے آیا۔ پاک نیوی کے آفیشلز نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے چین سے 8 سب میرینز حاصل کرنے سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آبدوزیں حاصل کرنے کیلئے جرمنی، برطانیہ اور فرانس سے بھی رابطے میں ہیں تاہم فرانس نے ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے متعلق مسائل کی وجہ سے پاکستان کو سب میرینز دینے سے انکار کر دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملکی دفاع اور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نیوی کو جدید ترین آبدوزوں کی ضرورت ہے۔ دفاعی حکام نے چینی ٹیکنالوجی قابل اعتماد نہ ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی سے حاصل کی جانے والی دفاعی ٹیکنالوجی میں کوئی خامی نہیں ہے۔