اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی روسی صدر کے افغانستان پر خصوصی نمائندہ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کے مسئلے کے پر امن حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے افغانستان میں داعش کے بڑھتے کردار پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے افغانستان میں مفاہمت اور امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔