تہران: ایران میں شاہی مقبرے کی کھدائی کے دوران پہلوی خاندان کے بانی رضا شاہ پہلوی کی حنوط شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی تہران شاہی مقبرے کی جگہ کھدائی کے دوران حنوط شدہ لاش ملی ہے۔ حنوط شدہ لاش کی دریافت کے بعد رضا شاہ پہلوی کے پوتے اور ایران کے آخری ولی عہد رضا پہلوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حنوط شدہ لاش ان کے پڑدادا کی ہے. حنوط شدہ لاش کی جو تصاویر سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا میں شائع کی گئی ہیں ان میں اس لاش کی مماثلت ان تصاویر سے بہت زیادہ ہیں جب رضا شاہ پہلوی کی لاش ایران لاتے وقت کھینچی گئی تھیں۔ایران کے آخری ولی عہد رضا پہلوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خاندان کو اس لاش تک رسائی دی جائے اور خاندان کے تجویز کردہ ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیم کو اس لاش کا جائزہ لینے اجازت دی جائے تاکہ اس لاش کی حتمی تصدیق ہو سکے