تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمٰن کو بیباک چیلنج
مولانا فضل الرحمٰن کے مدمقابل فاتح امیدوار علی امین گنڈا پور کا بڑا بیان سامنے آگیا مولوی صاحب جیسے چاہیں نتائج کی پڑتال کیلئے تیار ہیں مولانا ووٹوں کی گنتی کروانا چاہیں تو اسکے لئے بھی تیار ہیں مولوی صاحب کو دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کریں گے مولوی صاحب کی مرضی کے انتظامات کئے جائیں تو بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں مولانا کی منافقت، بے حسی اور شرارت کی سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں مولانا نے کبھی دوبار انتخاب میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے مولوی صاحب جانتے ہیں کہ اب شکست کا مارجن دوگنا ہوگا مولانا میں دم ہے تو شرارتوں کی بجائے میدان میں نکلیں، مقبولیت کا سارا بخار اتاردیں گے
سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ