لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ابرارالحق نے کہا ہے کہ خدا کی قسم !عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تب بھی پی ٹی آئی میں رہتا،وزیراعظم عمران خان اور میری جماعت پی ٹی آئی حق سچ پر کھڑی ہے،میری جماعت کرپشن کیخلاف لڑرہی ہے، مجھے فخر ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی میں پہلے ہی سیاست تھی میرے چچاچیئرمین ضلع سیالکوٹ تھے۔میں نے پہلے اسپتال تونہیں بنایا تھا۔ لیکن مجھے پتا تھا کہ میرا جذبہ سچا ہے۔مجھے لوگوں نے کہا کہ تم کیا عمران خان بننے کی کوشش کررہے ہو؟ تم اپنے لیے گھر بناؤ، کپڑے بناؤ، ڈسپنسری سے آغاز کرو۔لیکن میرے ذہن میں تھا کہ اللہ نے بنانا ہے اور اب خطیر اخراجات اللہ پورے کررہا ہے،اربوں کا پراجیکٹ ہے۔لوگوں کے دلوں میں اللہ نے پیار ڈال دیا ہے۔ابرارالحق نے کہا کہ سیاست آسان کام نہیں ہے۔سیاست صبر آزما کام ہے۔اس کا مطلب صرف الیکشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خانوزیراعظم ہیں۔خدا کی قسم کھا کرکہتا ہوں کہ اگر یہ وزیراعظم نہ ہوتے اور میری ساری پارٹی الیکشن ہار جاتی میں پھر بھی پی ٹی آئی پر فخر کرتا ۔ کیونکہ میری جماعت حق پر کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلسل جنگ کا نام ہے کہ ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہو۔ ایم این ایز بہت ہیں۔مجھے کئی بار ایم این اے تعارف کرواتے ہیں کہ میں فلاں این اے سے رکن قومی اسمبلی ہوں۔ لیکن مجھے ان کا پتا بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شہرت اللہ نے عطاکی ہے میں پہلے ہی بڑ امشہور ہوں۔ مجھے شہرت کا کوئی شوق نہیں ہے۔ پیسے بھی اللہ نے دیے ہوئے ہیں۔سب سے اہم چیز حکومت میں آکر ڈلیور کرنا ہوتا ہے۔اب میری جماعت حکومت میں آگئی ہے توہمیں بھی لوگوں میں ڈلیور کرنے کا موقع ملے گا۔ابرارالحق نے کہا کہ سیالکوٹ ریجن میں آج بھی ن لیگ کا ووٹرہے۔میں کہوں کہ ساری دھاندلی ہوگئی ہے تویہ غلط بات ہوگی۔ن لیگ کو ووٹ دینے کی وجہ ہمارے علاقے میں آج بھی لوگ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔لوگ معصوم ہیں ان کو کرپشن بارے علم ہی نہیں ہے۔