خیبر: (یس اردو نیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں پی ٹی آئی کے رہنما زبیر آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے تاہم خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہیں سکا اور ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر آفریدی پر اس سے قبل 4 حملے ہوچکے ہیں، انہیں افغانستان سے بھتے کیلئے کالیں بھی آتی تھیں۔ زبیر آفریدی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضلع خیبر باڑہ حلقہ 107 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔