سیالکوٹ: تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے جعلی ایم بی اے کی ڈگری کی جگہ بی اے کی ڈگری پر کاغذات نامردگی جمع کردائیے ۔لندن کالج کے لیکچراراور سیاسی طور پر سرگرم سوشل میڈ یا صارف راشد ہاشمی نے کہا طنزیہ انداز میں استفسار کیا عمران خان صاحب جعلی ڈگری والے نیا پاکستان بنائیں گے کیا؟
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر راشد ہاشمی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ گزشتہ 5 سال میں نواز لیگ کی تعلیمی کارکردگی انتہائی ناقص رہی کیونکہ 2013 میں کاغذات نامزدگی بھرتے وقت عثمان ڈارنے اپنی تعلیم ایم بی اے یو کے لکھی تھی اور 2018میں گریجو ایشن لکھی ۔انہوں نے عمران خان سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب جعلی ڈگری والے نیا پاکستان بنائیں گے کیا ؟۔راشد ہاشمی نے عثما ن ڈار کی جانب جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی کاپی بھی شیئر کیں۔
واضح رہے کہ عثمان ڈار نے لندن سے ایم بی اے کی جعلی ڈگری حاصل کئی ہوئی تھی لیکن انہیں تب بڑا دھچکا لگا تھا جب برطانیہ کے محکمہ تعلیم نے ان کی ماسٹرز کی ڈگری مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیلر انٹر نیشنل یونیورسٹی کا برطانیہ میں کہیں وجود نہیں ہے ۔عثمان ڈار نے اس یونیورسٹی سے 1997 میں ڈگری لی تھی۔