پشاور: تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دی۔ نومنتخب سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے سپیکر کے امیدوار مشتاق غنی نے متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دیدی۔ ایوان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی، خیبر پختونخوا کے 112 میں سے 109 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کئے۔ تحریک انصاف کے مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد نے 27 حاصل کئے۔