گوجرانوالہ: تحریک لبیک کا امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے کرین پر چڑھ کر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا‘ شہری رک رک کر اسے دیکھتے اور حیران ہوتے رہے۔
حلقہ پی پی 57سے تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار عمر سلیم گجر نے انوکھے انداز میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج چوک سے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ کرین پر سوار ہو کر شہر کے مختلف علاقوں جناح روڈ گوندلانوالہ روڈ ‘ جی تی روڈ ‘ سیالکوٹ روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں پہنچے، اس دوران بعض جگہوں پر ٹریفک بھی جام رہی اور شہری انہیں رک رک کر دیکھتے رہے۔
گوجرانوالہ پی پی 57 سے امیدوار عمر سلیم گجر،
کرین پر جا کر الکیشن کمیشن میں کاغذات جمع کروا رہے ہیں pic.twitter.com/4jXigKuy8I
— Nadeem Raza Rizvi (@NadeemRizviReal) June 11, 2018