اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عمران خان کو کہا ہے کہ پولیو مہم ،آئی ٹی کے شبے میں ترقی سمیت مختلف منصوبوں پرپاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ بل گیٹس کی جانب سے عمران خان کو انتخابات 2018ء میں کامیابی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکبار دی گئی۔ اس دوران بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ پولیو مہم سمیت مختلف منصوبوں پر تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بل گیٹس سماجی شعبوں میں تعاون پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ بل گیٹس اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو 30 منٹ تک جاری رہی، ٹیلی فون کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو مہم بابر عطا بھی موجود تھے۔اس دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے مین ترقی لانے کے لیے بھی مختلف امور زیر بحث لائے گئے