کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے ۔رواں سیزن میں آج کراچی کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔اس لیے پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے کراچی کے اسکولوں میں سردی کی چھٹیاں دوبارہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Temperature of Karachi 10 degrees, demand for holidays in schools
پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سردی میں شدت کے باعث اسکولوں میں مزید چھٹیاں دی جائیں ۔پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے اس سال سردی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد موسم سرد ہوا ، جس کے باعث بچے بخار سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں ۔دوسری جانب تعلیمی اداروں میں حاضری کی صورت حال بھی بہتر نہیں ۔