خبردار ۔۔ ہوشیار۔زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، زمین کا درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ اور بڑھ گیا تو دنیا کے بڑے شہروں کا بیشتر حصہ زیرآب آجائے گا۔ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا بھی ڈوبیں گے۔
جس طرح پانی ابل کر منہ کو آتا ہے، ویسے ہی زمین کا درجہ حرارت بڑھے تو سمندر پھیلتا ہے۔ ماہرین ماحولیات بتاتے ہیں کہ پانی کا پارہ چڑھ جائے تو بہت سوں کے روزگار کا ذریعہ پیر وں تلے زمین بھی چھین لیتا ہے۔تحقیق بتاتی ہے کہ یہ کرہ ارض، چار ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہوجائے تو سرپھراسمندر ساٹھ کروڑ آبادی کے زیراستعمال رقبے کو متاثر کرے گا۔ سائنسدان اس تبدیلی کی توقع آئندہ سو سال تک کررہے ہیںماہرماحولیات ڈاکٹر معظم کا کہنا ہے کہ سڈنی، نیویارک، شنگھائی اور ممبئی سمیت درجہ حرارت میں اضافہ جہاں دنیا کے دیگر بڑے شہروں کو متاثر کرے گا وہیں سمندر کنارےآباد کراچی بھی اس سے بچ نہیں پائے گا۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ کراچی کے قدموں کو چھوتا سمندر بپھرا تو پرانا شہر بہالے جائے گا۔تحقیق نے مستقبل میں خطرے کی گھنٹی بجادی، اب حال میں کیے گئے اقدامات ہی تبدیلیوں کا رخ بدل سکتے ہیں۔