counter easy hit

افغان سفارتخانہ؍10 افغان مغوی بچے اگلے ہفتے تک اپنے والدین تک پہنچ جائینگے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان سے اغوا کر کے پاکستان لائے جانے والے 10 افغان بچے پشاور میں افغان قونصلیٹ نے تحویل میں لے لیے، تمام بچے ایک ہفتے کے اندر اپنے والدین کے پاس پہنچ جائینگے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے بچوں کی سمگلنگ کے معاملے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کا ایسے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مغوی بچے افغان قونصلیٹ کے زریعے اگلے ہفتے تک اپنے والدین سے مل جائیں گے۔پشاور میں افغان قونصلیٹ کے اتاشی برائے افغان مہاجرین کے مطابق 10 افغان بچے دوماہ قبل سمگل کرکے پاکستان لائے گئے تھے۔ وہ ان کی تحویل میں ہیں اور اگلے ہفتے طورخم بارڈر پر افغانستان کے مہاجرین کے شعبے کے حوالے کردیئے جائینگے۔ پشاور ہائی کورٹ نے بچوں کی حوالگی کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے جسے افغان قونصلیٹ حوالگی کی کارروائی پوری کرنے کے بعد پیش کریگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website