اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایم ایٹ کے اہم سیکشن کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بات چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ ایم ایٹ کے اہم سیکشن کی تعمیر سے گوادر کی بندرگاہ کے ساتھ رابطہ بہتر ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ایم ایٹ کے اہم سیکشن کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے خطے کی سماجی اور معاشی ترقی میں انقلاب آئے گا اور بلوچستان میں طویل عرصے سے جاری احساس محرومی کےخاتمے کےذریعے خوشحالی آئے گی۔