counter easy hit

حالات کشیدہ : بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیں اور پھر ۔۔۔

Tense situation: end diplomatic relations with India and then ...

اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے سینیٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ پا کستان نہ صرف اپنا ہائی کمشنر دہلی سے واپس بلائے بلکہ یہاں بھارتی ہائی کمشنرکو لات مار کر واپس بھیج دیا جائے ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری جو مسلح جدوجہد کررہے ہیں ، اس کو سپورٹ کیا جائے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ” کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنا ہائی کمشنر دہلی سے واپس بلائے بلکہ یہاں موجود بھارتی ہائی کمشنرکو لات مار کر واپس بھیج دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں تک رسائی کرکے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرا بس چلے تو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری جو مسلح جدوجہد کررہے ہیں ، اس کو سپورٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جوکچھ کشمیر میں ہورہاہے ، ایسا تو یوگو سلاویہ میں بھی نہیں ہوا تھا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ اپنی سر زمین جنگجوئی برداشت نہیں کرسکتا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدحکومت پاکستان کوفوری طورپر بھارت سے ہائی کمشنر بلا لینا چاہئے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگوکرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کوفوری طورپر نئی دہلی سے ہائی کمشنر واپس بلا لینا چاہئے ،وزیر اعظم کوچاہئے کہ ٹرمپ سے بات کریں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ افغانستان میں تو اور معاملات ہوں اور کشمیر میں اور معاملات ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا ہجوم کا مکروہ چہرہ ہے جس میں مودی اور امیت شاہ شامل ہیں ، جب بھارتی وزیر داخلہ بات کررہا تھا تواس کے چہرے پر لعنت برس رہی تھی ، بھارت نے شملہ معاہد ہ بھی دفن کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website