امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین کشیدگی پھر بڑھنے لگی اورپیانگ یانگ حکام نے 2016 میں جنوبی کوریا فرار ہونے والے اپنے 13 شہریوں کی واپسی کے لئے جنوبی کوریا سے رابطہ کیا ہے اور اس دوران یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ملازمین نے پناہ نہیں لی بلکہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔جنوبی کورین میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی ریڈ کراس تنظیم سے ایک با اختیار شخصیت نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے حکام کو پارک انتظامیہ کے پوشیدہ مظالم کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس واقعے میں شامل افراد کو سخت سزا دینی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلق میں فروغ کی خواہش کا عملی جامہ پہنایا جاسکےاورہم آنے والے دنوں میں جنوبی کوریا کے طرز عمل پر بغور نگاہ رکھیں گے۔