counter easy hit

بلوچستان میں خوفناک حادثہ۔۔۔ پاکستان نیوی اور لیویز کی بڑی تعداد امدادی کاررائیوں کے لیے پہنچ گئی، فضا سوگوار

Terrible accident in Balochistan Large numbers of Pakistan Navy and Levies arrive for relief operations

اوتھل(نیوز ڈیسک) پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق، 11 شدید زخمی، زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح پسنی سے کراچی جانے والی الجنید مسافر کوچ لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 155 کلومیٹر دور بزی ٹاپ کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، تین خواتین اور دو کمسن بچے بھی شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں حادثے کے بعد ہر طرف آہ و بکا تھی زخمی اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اورماڑہ سے پاکستان نیوی اور دیگر ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئیں لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دریں اثناء خضدار میں ٹریفک کا المناک حادثہ، 6افراد جاں بحق 25سے زائد زخمی ہوگئے، حادثہ مسافر ویگن گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، تین افراد موقع پر اور تین افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیئے، لیویز فورس نے ریسکیو کرکے زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال پہنچایا،شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح خضدار سے 40کلو میٹر دور مشرق کی جانب قومی شاہراہ پر خضدار اور سکندرآباد کے سرحدی حدود جیوا کراس پر دو مسافر ویگن آپس میں ٹکراگئے، ایک گاڑی کراچی سے کوئٹہ کی جانب اور دوسری شہید سکندرآباد سے خضدار کی جانب جارہی تھی کہ ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراگئے،حادثہ کافی شدید تھا جس کی وجہ سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ موقع پر تین افراد اور ہسپتال پہنچ کرتین افراد جاں بحق ہوگئے، پچیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، حادثے میں جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد میں سے چار کے نام معلوم ہوگئے جن میں مولانا عبدالرشید ولد محمد اسماعیل ساکن سوراب، عمیر خان ساکن کراچی، محمد یونس ولد شیخ محمد عمر زہری زہری کھٹان خضدار، تفیلک ساکن سوراب و دیگر شامل ہیں،جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں، لیویز فورس موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق افراد کو لیویز فورس کی موبائل گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجرریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی، الغنی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حافظ حمید اللہ مینگل موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی طبی امداد کا جائز ہ لیا، اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس کو طبی امداد دینے کی ہدایت کی، زیادہ زخمیوں کو الغنی ویلفیئر ٹرسٹ، ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے ایمبولینسز میں کراچی منتقل کردیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی خضدار شہریوں نے بڑی تعداد میں مریضوں کو خون دینے کے لئے ہسپتال پہنچے، جو افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے تھے ان میں عبدالمالک ولد عبدالرحمن قوم ساسولی پھشک باغبانہ خضدار، مقبول احمد ولد عبدالکریم قومی درازئی سکنہ مولہ خضدار، سیف اللہ ولد رسول بخش سکنہ مولہ خضدار، حیب اللہ ولد لیا قت قوم محمد حسنی سکنہ سوراب خضدار، مہراللہ ولد عبداللہ قوم درازئی سکنہ خضدار، نوراحمد ولد نورالدین قوم مینگل سکنہ سوراب، ریاض احمد ولد حضوربخش سکنہ سوراب، عبدالحفیظ ولد حفیظ اللہ قوم مینگل کھٹان خضدار،حمل خان ولد محمد حسنی قوم مرداشئی سکنہ سندھ، باند ولد علی دس قوم باگڑی سکنہ کندھ کوٹ سندھ، عبدالمالک قوم زہری سکنہ زہری محمد رمضان ولد سید خان قوم رئیسانی سوراب، پیر محمد ولد نظر محمد قوم مینگل رینج قلات، زبیراحمد ولد محمد قوم ازبک سکنہ قلات، فریداحمد سکنہ سوراب، بابل ولد محمد حیات سکنہ سوراب، عبدالجبار ولد میر حمل خان کھٹان خضدار، محمد یونس ولد شفیع محمد قوم زہری سکنہ کھٹان خضدار، راحب ولد احمد قوم رامیزئی سکنہ باغبانہ،سرفراز ولد گلاب خان قوم گرگناڑی سکنہ خضدار عبدالغفور ولد محمد بخش قوم بارانزئی سکنہ سنی خضدار سید کامران ولد سید احمد ممتاز سکنہ کراچی مرزا علی بیگ ولد ریاض بیگ سکنہ کراچی، حافظ مجاہد ولد زاہد خان سکنہ کراچی سمیت دیگر شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website