میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک)میرواھ گورچانی کے راجپوت محلہ کے رہائشی فوجی ابرار راجپوت نے اپنی بیوی مہناز راجپوت کو ڈنڈوں اور مکوں سے وحشیانہ تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا جسے پڑوسیوں نے زخمی حالت میں فوری طور پر سول ہسپتال میرواھ گورچانی پہنچایا جہاں پرابتدائی طبی امداد کے بعد حالت سیریس ہونے کے باعث میرپورخاص ریفر کر دیا گیا.. بتایا جاتا ہے کہ مہناز راجپوت 5بچوں کی ماں ہے اور میرپورخاص میں مڈ وائف کا کورس کررہی ہے
دس سالہ ماھ نور نے صحافیوں کو بتایا کہ ابو کی ڈیوٹی آزاد کشمیر میں ہے اور وہ چھٹی پر آئے ہوئے ہیں
زخمی مہناز راجپوت کے بھائی امجد راجپوت نے میروا گورچانی تھانے میں فوجی ابرار راجپوت کے خلاف تشدد کا کیس داخل کروا دیا ہے