ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے شہر امرتسر میں میلے دیکھنے بڑی تعداد لوگ ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔ جبکہ بھارتی سیاستدان اور معروف کرکٹ ر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کے حوالے سے پریشان کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر میں واقع،
جودھا پھاٹک پر تیز رفتار ٹرین درجنوں افراد پر چڑھ دوڑی جس کے باعث 61 سے زائد افراد کی جاں بحق ہوئے جبکہ 71افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔امرتسر میں جودھا پھاٹک کے قریب لوگوں کی بڑی تعداد مذہبی رسم “راونڈ کو جلانے ” کے میلے میں میں شرکت کیلئے اکھٹے ہوئے تھے تاہم اس دوران بڑے پیمانے پر آتش بازی اور پٹاخے چلائے گئے جس کے باعث ہر طرف دھواں ہی دھواں ہو گیا اور عین اس موقع پر میلے میں بھگدرڈ مچ گئی اورلوگوں نے رش میں سے نکلنے کیلئےمیلے سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور کچھ لوگ پھاٹک کی جانب دوڑ پڑے تاہم پٹاخوں کے شورکے باعث ٹرین کے ہارن کی آواز کسی کو سنائی نہیں دی جبکہ دھویں کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین کسی کو آتی ہوئی نظر بھی نہ آئی جس کے باعث یہ سنگین نوعیت کا حادثہ پیش آ گیاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیاستدان اور معروف کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ بھی اس میلے میں شریک تھیں جو کہ اس حادثے مین زخمی ہوئی ہیں ۔ نوجو ت کی اہلیہ کے علاوہ دیگر رشتہ دار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کو سیاسی شکل نہیں دی جاسکتی ہے. یہ ایک حادثہ ہے. غلط الزامات مت کرو اور اس مسئلے پر سیاست کرنا بند کرو۔