کراچی (یس ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے صفایا چاہتے ہیں، ایکشن پلان کمیٹی کےاجلاس میں مکینزم پر غور کیا گیا، 21 ویں ترمیم کامقصددہشتگردی کاخاتمہ کرناہے۔
صوبےوفاق کو سفارش کرینگے،وفاق کیسز ٹرائل کورٹ بھیجےگا، سندھ میں بھتاخوری اورٹارگٹ کلنگ کے3 ہزارکیسززیرالتوا ہیں، ٹرائل کورٹس میں مقدمات بھیجنےکافیصلہ وفاق کریگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔
بہت سارےایسےکیسزتھےجن میں مجرموں کو 6 ،6 گھنٹوں کی سزاہوئی، ایکشن پلان کے 14 نکات صوبائی حکومتوں کےزمرے میں آتے ہیں، تمام افغان مہاجرین کی شناخت کرناضروری ہے، بینظیربھٹوحملہ اورکراچی ایئرپورٹ حملےکےدہشتگردبھی ٹرائل کورٹس کےزمرےمیں آتے ہیں، سندھ میں 60 ہزارافرادنجی سیکیورٹی کمپنیوں میں کام کررہےہیں، سندھ میں 270 نجی سیکیورٹی کمپنیاں ہیں، کاؤنٹرٹیررسٹ فورس بنائی جائیگی،جس میں ایک ہزاراہلکاربھرتی کیےجائینگے۔