لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔ پاک افواج کے افسروں، جوانوں، پولیس افسروں، اہلکاروں اور شہریوں نے اپنا خون دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے سکول میں معصوم بچوں کو شہید کر کے بربریت کا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔ دہشت گردوں کا کوئی دین ہے نہ مذہب، یہ انسان بھی کہلانے کے حقدار نہیں ہیں۔