میونخ (یس ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پشاور میں سکول کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔
میونخ میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سیکورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، اتحادیوں کے تعاون سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں سکول کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی تبدیل کی جا رہی ہے ، متحد ہو کر دہشت گردی سے لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا داعش نے اردن کے پائلٹ کو زندہ جلا دیا، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرائن کا مسئلہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔