لاہور (یس ڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف تمام مکاتب فکر کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، مساجد میں دھماکے کرنے والے نہ مسلمان ہیں، نہ پاکستانی اور نہ انسان، پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
جوہر ٹاؤن میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام طبقوں کو متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔