راولپنڈی (یس ڈیسک) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے جڑواں شہروں کے عہدیداران کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ قوم نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کا تہیہ کرلیا لیکن بعض لوگ اپنے مذموم مقاصد کیلئے قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں۔