اسلام آباد (یس ڈیسک) ملک میں پھیلی ہوئی دہشتگردی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے اور ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ، وزیر اعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔