لاہور (جیوڈیسک) کور کمانڈر لاہور نوید زمان کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح متفق ہے۔
اس دوران نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مزید موثر اقدامات اُٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا بھی چن چن کر خاتمہ کیا جائے گا۔