لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کچلنے کے اجتماعی فیصلے بار آور ثابت ہو رہے ہیں۔ اس جنگ میں آخری جیت پاکستان کی ہو گی ۔وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے اسکول میں بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا گیا
معصوم بچوں کے لہو کے طفیل قوم دہشت گردوں کیخلاف یک جان ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں جیت پاکستان ہو گی۔