منڈی بہائوالدین : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے وہی دشمن ہے جو دوستی کی بات کرتا ہے جبکہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈی پر سویلین آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بھی بناتا ہے۔
رینجرز کی 30ویں سالانہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو اسلام کے نام پر بگاڑ پیدا کیے ہوئے ہیں، ہمارے درمیان وہ لوگ ہیں جو ہمارے دشمنوں سے پیسہ لے کر یہاں فساد پیدا کرتے ہیں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ رینجرز کے جوان پاکستان اور اسلام کے سپاہی ہیں،انہوں نے ملک کے گلی کوچوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے اس کی حفاظت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ڈرپوک اور بے اصول ہے، وہ یہاں فساد پہلانا چاہتا ہے، یہ وہی دشمن ہے جس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈاکر ہم روز واہگہ میں بات کرتے ہیں۔