خانیوال (یس ڈیسک) ملتان اور خانیوال پولیس نے جہانیاں میں کارروائی کر کے دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ جس کی وجہ سے سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے 76 کا تعلق مختلف تنظیموں سے ہے جن کی نشاندہی پر خانیوال اور ملتان پولیس نے جہانیاں میں مشترکہ کارروائی کر کے دو گاڑیوں سے سینکڑوں کلاشنکوف جبکہ 30 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔
پولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جن سے بڑے پیمانے پر تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے جو بنک ڈکیتی کے علاوہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور برآمد کیا گیا اسلحہ بھی جنوبی پنجاب میں مختلف مقامات پر استعمال ہونا تھا اسی لیے ملزمان سے اہم انکشافات ہونے کا بھی امکان ہے۔