اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت مدارس میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کے ساتھ کارروائی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مدارس میں اصلاحات کا مسودہ پیش کر دیا گیا جس کے مطابق دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جبکہ کارروائی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے اجلاس میںکمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق مدارس انتظامیہ حکومت سے رابطے میں رہے گی، جو مدارس دہشتگردی میں ملوث پائے گئے ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔