اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکش پلان پر عملدرآمد، توانائی کی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر غور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اجلاس کو پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے ملک میں پٹرول کی فراہمی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ وزرا اور ادارے مستقبل میں ایسے بحران سے بچنے کے لئے مربوط رابطے یقینی بنائیں۔