لاہور(ویب ڈیسک) کالعدم تنظیم کےسرگرم رکن کی جانب سے پنجاب میں موجود دہشتگردوں کے نام خط جاری، ڈی جی خان سے امتاز اور عباس کی گرفتایر کو دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے دھچکا قرار دیا، گوجرانوالہ میں موجود سرگرم رکن آئندہ تخریب کاریوں کیلئے نزمد، دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے تخریب کاروں کو سے رابطے کا حکم،،خط میں دئیے گئے فون نمبر پر کم سے کم گفتگو کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم کے سرگرم رکن (خذیمہ) کی جانب سے پنجاب میں موجود دہشتگردوں کے نام ایک خط لکھا گیا ہے جس کا متن ہے کہ آپ لوگ بڑی تیزی سے دین کی بہترین کی طرف جارہے ہیں اور آپ اپنی کارروائیوں کی بدولت بہت جلد پاکستان سمیت دنیا بھر سے کفر و شرک کا خاتمہ کردیں گے۔ اسلام آباد اور کراچی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں (خاص طور پر طاہر خان والی) کے بعد دانشمندی کا تقاضا ہے کہ فی الوقف اپنے طور پر کارروائیاں نہ کی جائیں کیونکہ پاکستانی حساس ادارے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں اور ہمارے انتہائی فعال ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، خاص طور پر ڈی جی خان سے امتیاز بھائی اور عباس بھائی کی گرفتاریوں سےمشن کی کوششوں کو سخت دھچکا لگا ہے جس سے پنجاب میں (کافرچائنز) کو اغواءکرنے کا کام موخر کردیا گیا ہے اور صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی کمان نے پنجاب میں (ابوبکر بھائی) کو نامزد کیا ہے جو کہ پولیس سمیت پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میڈیا سے بھی کام لینا جانتے ہیں اور مقامی طور پر بھی نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کے علم میں لائے بغیر کوئی بھی کارروائی نہ کی جائے اور ان سے فون پر بھی مختصر گفتگو کی جائے،، افغانستان سے آنے والی کمک کو ابوبکر بھائی کے بجائے اب ابوزرعہ بھائی دیکھیں گے۔ سرگودھا والا پروگرام ابھی منسوخ کردیں۔ کوئی اور موقع دیکھ کر ساتھیوں کو وہاں سے نکالا جائے گا۔ ہر قسم کے اسلحہ کو محفوظ مقام پر رکھیں اور بلاوجہ اپنے پاس نہ رکھیں۔ خط کے آخر میں لکھا ہے کہ چند دنوں میں ابوبکر بھائی آپ کو ایک بڑی خوشخبری دیں گے۔ اس خط کے بعد حساس اداروں سمیت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے اہم شہروں اور دیہاتوں میں سرچ آپریشنز اور مخبری نظام کو مزید تیز کرتے ہوئے خط میں لکھے گئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔