لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد سے ہی امن قائم ہوگا۔
لاہور میں وفاقی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما اکرم خان درانی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا اور استحکام کی جنگ ہے۔ سیاسی اور فوجی قیادت دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست دیں گے۔