باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جہاں خود کش جیکٹس سمیت اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
Terrorism plan was foiled in Bajaur agency
آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند کے علاقے دعاگئی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا۔ برآمد کیے گئے اسلحے میں ہتھیار، دھماکہ خیز مواد، سب مشین گنز، آر پی جی سیون شامل ہیں۔ آپریشن میں مکمل تیار خود کش جیکٹس، ریموٹ کنٹرول بم، بال بیرنگز کے 11 باکس، گرنیڈز اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔