اسلام آباد (یس ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی وفوجی قیادت یک زبان ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ آرمی چیف نے فوجی عدالتوں کے ذریعے صرف’’ جیٹ بلیک‘‘ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں پر تحفظات تھے لیکن جنرل راحیل شریف نے یقین دلایا ہے کہ فوجی عدالتیں صرف جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔