کراچی : اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
کور کمانڈر کراچی نے محکمہ داخلہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔
اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ہے جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا اور غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی تیز کی جائے جبکہ فطرہ اور زکوۃ جمع کرنے والوں کی بھی سخت نگرانی کی جائے۔